اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’عدالتیں بھی خوف میں ہیں‘

لاہور ہائی کورٹ نے سزائے موت کے فیصلے کے خلاف توہین رسالت کی ملزم مسیحی خاتون آسیہ بی بی کی اپیل خارج کر دی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے بارے میں بی بی سی سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں انسانی حقوق کی علمبردار حنا جیلانی نے کہا ہے کہ توہین رسالت کا قانون ایک ایسا قانون ہے جس میں بہت بڑی نا انصافی ہونے کا اندیشہ رہتا ہے۔