اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ایران کو نشانہ بنانے والی طاقت کی حوصلہ افزائی نہیں‘

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں سرکاری حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے کے ایران سے متصل سرحدی علاقے میں ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے فائر کیے جانے والے مارٹر کے مزید گولے آ کرگرے ہیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان کے وزیرِاعلی کی ترجمان جان محمد بلیدی نے کہا کہ ہماری طرف سے کسی ایسی طاقت کی حوصلہ افزائی نہیں کی جا رہی جو ایران کو نشانہ بنائے۔