اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ایران، سعودی عرب کے درمیان پھنسا پاکستان‘

گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان اور ایران کی درمیان سرحد پر دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کی خبریں آ رہی ہیں اور فائرنگ کے واقعات بھی ہو رہے ہیں۔ سنیچر کو ایرانی وزارتِ خارجہ نے تہران میں پاکستانی سفیر کو طلب کیا اور ان سے اس معاملے پر احتجاج کیا۔ بی بی سی ارود کے پروگرام سیربین میں بات کرتے ہوئے امریکہ میں مقیم تجزیہ کار کامران بخاری کا کہنا تھا کہ گزشتہ عرصے میں یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ پاکستانی ریاست ملک کے کئی علاقوں میں اپنی رِٹ قائم رکھنے میں ناکام ہو رہی ہے اور پاکستان عالمی جہاد کے تناظر میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان پھنسا ہوا ہے۔