اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انڈیا: ممنوعہ کیڑے مار ادویات کا استعمال جاری

انڈیا بڑے پیمانے پر اناج پیدا کرنے والے ملکوں میں سے ایک ہے۔ مگر اِس کاميابی کے پیچھے بعض انتہائی مہلِک پیسٹیسائیڈز کا استعمال بھی شامل ہے۔ اِن کے مُضر اثرات کی نشاندہی دو ہزار تیرہ میں اُس وقت کی گئی جب شمال مشرقی انڈیا میں تیئیس بچے ایسے کھانوں سے ہلاک ہوئے جن میں کیڑے مار دواؤں کی بہت زیادہ مقدار تھی۔ بی بی سی کے نامہ نگار نوین کھڑکا انڈین پنجاب گئے جہاں ايسي مہلِک پیسٹیسائیڈز کا استعمال عام ہے۔ اُن کی رپورٹ پیش کر رہے ہیں حسین عسکری۔