اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ہزارہ شیعوں پر ایک اور حملہ

صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ ميں دو بم دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں کم از کم11افراد ہلاک اور 36 زخمی ہوئے ہیں ۔ ایک دھماکہ جمعیت العلماء اسلام کے جلسہ عام کے اختتام پر ہوا۔جلسے سے مولانا فضل الرحمٰن نے بھي خطاب کيا تھا۔ ليکن بدترين واقعے ميں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے ہزارہ قبیلے کے افراد کو نشانہ بنایا گیا۔ اِس حملے ميں آٹھ لوگ ہلاک ہوئے۔ ابھي تک کسي تنظيم نے اِس واقعے کي ذمہ داري قبول نہيں کي ہے۔ ہارون رشيد کي رپورٹ۔