اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ہم کیوں اپنی فوجیں بھیجیں؟‘

شام کے سرحدی علاقے کوبانی میں دولت ِ اسلامیہ کے شدت پسندوں اور کرد جنگجوؤں کے درمیان جاری لڑائی پر اس وقت دنیا بھر کی توجہ مرکوز ہے۔

شام میں واقع کوبانی کا علاقہ ترکی کی سرحد سے ملحقہ ہے لیکن ترکی اپنے دروازے پر جاری اس جنگ میں شرکت کیوں نہیں کر رہا ؟ یہی سوال بی بی سی کی چیف عالمی نامہ نگار لیز ڈوسٹ نے ترکی کے وزیر اعظم سے اس خصوصی انٹرویو میں پوچھا۔