اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پاکستانی معیشت اصل میں نیچے جا رہی ہے‘

پاکستان میں نجی صارفین کی قوت خرید گذشتہ پانچ برسوں میں ایک سو تیس فیصد اضافہ ہوا ہے، جبکہ معیشت میں صارفین کے اعتماد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ان عوامل کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کی کارکردگی اس سال کچھ حد تک بہتر رہی ہے لیکن تمام ماہرین اس سے اتفاق نہیں کرتے۔

بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے ماہر اقتصادیات شاہد حسن صدیقی کا کہنا تھا کہ حالیہ رپورٹ پاکستانی معیشت کی صحیح عکاس نہیں ہے۔