اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’تھر میں قحط کی وجہ عدم مساوات ہے‘

پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے تھر سے حالیہ دنوں میں قحط سے ہلاکتوں اور خودکشیوں کے خبریں آئیں ہیں جس سے سندھ میں برسراقتدار پیپلز پارٹی کی حکومت اور قائدین کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسی پس منظر میں ہمارے ساتھی شفیع نقی جامعی نے پی پی پی کے راہنما سینیٹر تاج حیدر سے بات کی اور ان سے پہلا سوال یہی تھا کہ عام شکایت یہ ہے کہ تھر میں قحط ہے، خودکشیوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور حکومت کچھ نہیں کر رہیں آپ کیا کہیں گے؟