اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’تعمیر نومیں دو برس اور پچھتر ارب روپے لگیں گے‘

پاکستان میں آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نيشنل ڈِزاسٹر مينيجمنٹ اتھارِٹي کے سربراہ میجر جنرل محمد سعید علیم کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں جنگ کے بعد تعمیر نو کے لیے دو سال کا عرصہ اور پچہتر ارب روپے درکار ہوں گے۔ نامہ نگار آصف فاروقی نے آج ایک خصوصی انٹرویو میں اُن سے پوچھا کہ آپریشن ضربِ عضب کے دوران اس قبائلی علاقے میں ہونے والے نقصانات کے ازالے میں کتنا وقت اور سرمایہ لگ سکتا ہے۔