اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پاکستانی فوج نے حکمرانی کا حق اپنے پاس رکھا‘

پاکستان کی تاریخ میں سول ملٹری تعلقات میں توازن کس طرح بدلتا رہا ہے، کب کس کا پلڑا بھاری تھا، بائیں اور دائیں بازو کی تحریکوں میں کیا کشمکش رہی۔ پاکستان کی تاریخ کے ان اہم پہلوؤں کو بائیں بازو کے دانشور علی جعفر زیدی نے اپنی خود نوشت ’باہر جنگل اندر آگ‘ میں بیان کیا ہے۔

علی جعفر زیدی پیپیلز پارٹی کے ابتدائی دور میں رکن بھی تھے اور اس جماعت کے جریدے ’نصرت‘ کے مدیر بھی رہے ہیں۔

بی بی سی اردو سروس کے ثقلین امام نے علی جعفر زیدی سے ان کی کتاب کی اشاعت کے موقع پر بات چیت کی جس میں انہوں نے پیپلزپارٹی کے ماضی اور مستقبل کے بارے میں سوال کیا اور جاننا چاہا کہ آج کی پیپلزپارٹی اپنے بانی رہنما ذوالفقار علی بھٹو کی پیپلز پارٹی سے کتنی قریب ہے اور اپنے بنیادی افکار کے مقابلے میں کہاں کھڑی ہے۔