اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

جاپان کی بلٹ ٹرین سے بھی تیز رفتار ٹرین

ٹرین کے سفر کا شوق رکھنے والوں نے جاپان میں ’سپر فاسٹ‘ یعنی انتہائی تیز رفتار ’میگا لیو ٹرین‘ کے تجرباتی مرحلے کے دوران اس کے سفر کا لطف اٹھایا۔

ایک سو کے قریب مسافروں نے جاپان کے شہروں یونوہارا اور فوفوکی کے درمیان بیالیس کلو میٹر طویل سپر فاسٹ ٹرین پر سفر کیا۔ اس سفر کے دوران ایک مرحلے پر اس ٹرین نے پانچ سو کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی تھی۔

جاپان کی ریلوے سینٹرل جاپان ریلوے کمپنی آٹھ دن کے تجرباتی مرحلے میں میگالیو شنکیشان ٹرین کو یامناشی پریفیکچر میں چلا رہی ہے۔

میگا لیو ٹرین جاپانی کی تیز ترین ’بلٹ ٹرین‘ سے بھی زیادہ تیز رفتاری سے سفر کرتی ہے۔ بلٹ ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار تین سو بیس کلو میٹر ہے جبکہ ’میگنیٹک لیوٹیشن‘ یا مقناطیسی کشش کے باعث ریل کی پڑی سے چند انچ اوپر ہوا میں یہ ٹرین پانچ سو کلو میٹر کی رفتار سے چل سکتی ہے۔