اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’نواز شریف اصل مذاکرات کار نہیں رہے‘

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ انھوں نے بھارت کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت سے قبل کشمیری رہنماؤں سے بات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اس بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ نوازشریف نے بھارت کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اپنے موقف میں تبدیلی کر لی ہے۔ اس حوالے سے بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے بھارت کے مشہور صحافی اور تجزیہ کار سشانت سرین کا کہنا ہے کہ اب نواز شریف پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کے حوالے سے کوئی مضبوط مذاکرات کار نہیں رہے ہیں۔