فرگوسن میں مظاہرے
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پولیس اہلکار پرجرم ثابت نہ ہونے کے بعد ہنگامے

امریکہ کی ریاست مزوری کے علاقے فرگسن میں اگست میں سیاہ فام نوجوان مائیکل براؤن کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے مقدمے میں جیوری نے گولی چلانے والے پولیس اہلکار پر فردِ جرم عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلہ عام ہونے کے چند گھنٹوں کے اندر اندر فرگسن کی سڑکوں پر پولیس اور مظاہرین کے درمیان پرتشدد چھڑپیں شروع ہوگئیں اور کئی عمارتوں کو نذر آتش بھی کر دیا گیا۔