اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

عمران کا پلان سی، عام آدمی روزگار کے لیے پریشان

پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد میں پیر کو عمران خان کی تحریکِ انصاف کی طرف سے احتجاج کی اپیل کی گئی تھی۔ اس احتجاج کے دوران حکمران جماعت مسلم لیگ اور عمران خان کے حامیوں کے مابین جھڑپ میں ایک نوجوان ہلاک ہو گیا۔ بی بی سی کی نامہ نگار صبا اعتزاز نے فیصل آباد میں یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ فیصل آباد شہر کے عام آدمی کو سیاست کی اس کشمکش میں کتنی دلچسپی ہے یا اس کے ترجیحات اور ہیں۔