اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بھگت سنگھ کے آبائی گھر کی بحالی

بھگت سنگھ برطانوی راج کے خلاف مزاحمت کی ایک علامت ہیں۔ جنھیں محض 21 برس کی عمر میں ایک انگریز پولیس افسر کے قتل پر لاہور میں پھانسی کی سزا دی گئی۔ بھارتی پنجاب میں واقع سینٹرل یونیورسٹی نے ہندی اور مراٹھی کے بعد بھگت سنگھ کے خطوط اور دستاویز اردو میں بھی شائع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ادھر پاکستان میں بنگہ میں موجود بھگت سنگھ کے سکول اور مکان کو جہاں وہ پیدا ہوئے ان کی اصل شکل میں بحال کیا جا رہا ہے۔ شمائلہ جعفری کی رپورٹ