اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

دھرنا ختم، عمران کا سیاسی قد بڑھا یا گھٹا

پشاور کے سانحے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد میں گزشتہ چار ماہ سے جاری اپنے دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ چار ماہ سے عمران خان کے کہنے پر اسلام آباد کی شاہراہ دستور پر بیٹھے کئی پارٹی کارکنوں کو شدید مایوسی ہوئی اور وہ دھرنے کے ختم ہونے کے اعلان پر آبدیدہ ہو گئے۔ اسلام آباد میں بی بی سی کے نامہ نگار احمد رضا نے اس رپورٹ میں یہ جاننے کی کوشش کی ہے کہ اس فیصلے سے عمران خان کے سیاسی قد میں اضافہ ہوا ہے یا کم ہوا ہے۔