اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انڈونیشیا میں سونامی کی دسویں برسی لیکن حالات کیا ہیں؟

دس برس قبل اسی ہفتے بحیرہ ہند میں لوگوں نے سونامی کی صورت میں انسانی تاریخ کے بڑے قدرتی حادثوں میں سے ایک دیکھا تھا۔ زیر زمین زلزلے نے ایسی لہر پیدا کی تھی جس نے سب سے پہلے انڈونیشیا کے صوبے آچے کو نشانہ بنایا اور پھر ایشیا بھر میں تباہی مچا دی۔ سونامی کے چند روز بعد ایک پناہ گزیں کیمپ میں ہمارے نامہ نگار اینڈریو ہارڈنگ کی ملاقات ایک یتیم لڑکی سے ہوئی تھی۔ سونامی کی دسویں برسی کے موقع پر اینڈریو ہارڈنگ یہ دیکھنے پھر آچے گئے کہ وہ لڑکی کس حال میں ہے۔