اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

ہلاکت خیز سونامی کے دس سال

تباہی اور بربادی کے بیچ صحیح سالم کھڑی اِس مسجد کی تصویر دس برس پہلے آج ہی کے دن آنے والی بدترین قدرتی آفت کا نشان بن گئی تھی۔ بحیرۂ ہند کی اُس سونامی کی یاد میں انڈونیشیا میں بندہ آچح کی اس مسجد میں آج خصوصی دعائیہ تقاریب منعقد ہوئیں۔ سمندر کی گہرائی میں آنے والے شدید زلزلے سے پیدا ہونے والی سونامی صرف انڈونیشیا میں ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زیادہ لوگوں کو نگل گئی تھی۔ تفصیل کاشف قمر کی رپورٹ میں دیکھیے۔