اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

دھند موسمیاتی تبدیلی یا فضائی آلودگی

پاکستان اور بھارت کے کئی علاقے موسمِ سرما میں شدید دھند کی لپیٹ میں آ جاتے ہیں۔ اس دھند کی وجہ سے نقل و حمل کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے اور معیشت پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے پاکستان کے شہر لاہور سمیت جنوبی پنجاب اور سندھ کے ملحقہ علاقے دھند کی لپیٹ میں ہیں۔ کیا اس صورت حال کا سدباب کیا جا سکتا ہے اور کیا پاکستان میں حکمران اس طرف کوئی توجہ بھی دے رہے ہیں۔ بی بی سی اردو کی نامہ نگار شمائلہ جعفری نے لاہور سے اپنی رپورٹ میں ان ہی سوالات کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کی ہے۔