اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

شدت پسندی: ’بات بہت آگے نکل چکی ہے‘

اسلام آباد میں مقیم سول سوسائٹی کی معروف کارکن ماروی سرمد کا کہنا ہے کہ سلمان تاثیر کی شہادت کو پانچ سال گزر جانے کے باوجود آج بھی کسی کو جرات نہیں ہوئی کہ وہ آسیہ بی بی کے معاملے میں انصاف پر مبنی کوئی فیصلہ کر سکے۔

اتوار کوصوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی برسی کے موقع پر شمعیں روشن کرنے والے سول سوسائٹی کے اراکین پر نامعلوم افراد نے حملہ کے تناظر میں بی بی سی اردو کی نازیہ میمن نے ماروی سرمد سے سے پوچھا کہ آیا سلمان تاثیر کی قربانی کے بعد پاکستانی معاشرے میں شدت پسندی کے حوالے سے کچھ بہتری کے آثار ہیں یا نہیں۔