اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

چین کی سنکیانگ میں کارروائیاں

چین گذشتہ کئی ماہ سے مسلم آبادي والے صوبے سنکیانگ میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کر رہا ہے۔ اِن اقدامات میں شہری اور مذہبی حقوق پر پابندیاں شامل ہیں۔ سنکیانگ میں جو کچھ ہو رہا ہے چینی حکومت اُسے تین برائیوں، مذہبي شدت پسندي، عليحدگي پسندي اور دہشت گردي کا مجموعہ قرار دیتی ہے۔

یہ دیکھنے کے لیے کہ چین ’تين برائيوں‘ کے مجموعے کے خلاف کہاں تک کامياب ہوا ہے۔ بی بی سی کی ایڈیٹر برائے چين، کیری گریسی سنکِیانگ اور اُس کے تاريخي شہر کاشغر گئیں۔ یہ رپورٹ ان کے مشاہدات پر مبنی ہے۔