پیرس میں گھر گھر تلاشی جاری ہے
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پیرس میں فائرنگ سے خاتون پولیس اہلکار ہلاک

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں مشہور رسالے ’چارلی ایبڈو‘ کے دفتر پر حملہ کرنے والے دو مشتبہ افراد کو دارالحکومت کے شمال مشرق میں ایک گاڑی میں دیکھا گیا ہے۔

دوسری جانب پیرس میں جمعرات کی صبح فائرنگ کے ایک اور واقعے میں ایک خاتون پولیس اہلکار ہلاک ہوگئی تھيں۔

جمعرات کو پیرس سمیت یورپ کے مختلف شہروں اور باقی دنیا میں کئی جگہ فرانس سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی علامتی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔