اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بوکو حرام کی تباہی کی سیٹلائٹ تصاویر

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نائجیریا کے شہر باگا کی ايسي سیٹلائٹ تصاویر جاری کی ہيں جن میں شدت پسند گروہ بوکو حرام کی جانب سے کی جانے والي وسيع پيمانے پر تباہی کا اندازہ ہوتا ہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے ہونے والے ان حملوں میں دو ہزار کے قریب افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ نائجیرین حکومت کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی تعداد 150 ہے۔ ایمنسٹی نے بتايا ہے کہ بوکو حرام نے 620 عمارتوں کو مکمل تباہ کر ديا ہے۔