اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

کوہ پیمائی کی تاریخ کا نیا باب

امریکہ میں دو کوہ پیماؤں نے 19 دنوں کی مسلسل کوششں کے بعد ایل کیپٹن نامی پہاڑی چوٹی کو اس کی عمودی رخ کی جانب سے سر کر لیا ہے۔

گرینائٹ کی یہ تین ہزار فٹ اونچی چٹان ریاست کیلیفورنیا کے یوزمائٹ نیشنل پارک میں واقع ہے اور کیون جورگیسن اور ٹومی کالڈ ویل نے کوہ پیمائی کے مخصوص آلات کی مدد کے بغیر اسے سر کیا ہے۔