پشاور کے ایک سکول میں اساتذہ کو اسلحے کی تربیت دی جا رہی ہے
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

خیبر پختونخوا: اساتذہ کو اسلحے کی تربیت

پشاور میں آرمی پبلک سکول پر طالبان کے حملے میں ايک سو پچاس کے قریب بچوں کی ہلاکت کے بعد خيبر پختواخوا کي حکومت پر تعلیمی اداروں کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے شدید دباؤ ہے۔

پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے اس مسئلے کے حل کے لیے اساتذہ کو ضرورت پڑنے پر مسلح سکول آنے کی اجازت دی ہے اور ان کو اسلحے کی تربیت بھی دی جا رہی ہے اور اس فیصلے پر کئی حلقوں کی جانب سے تنقید ہو رہی ہے۔

اس سے تعلیمی ماحول پر کيا اثر پڑے گا؟

پشاور سے نامہ نگار رفعت اللہ اورکزئی کی رپورٹ