اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

خواتین کے قتل کے بعد ترکی سراپا احتجاج

ترکی میں دو خواتین پر تشدد اور ان کے قتل کے بعد پورے ملک میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ملک کے ہر بڑے شہر میں مظاہرے ہو رہے ہیں جن میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ دس سالوں میں عورتوں کے خلاف تشدد کے واقعات میں حیرت انگيز اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سیلن گیرت کی رپورٹ پیش کر رہی ہیں نصرت جہاں۔