اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’ہم اپنے آنسو نہیں روک پا رہے ہیں۔۔۔‘

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ دولت اسلامیہ میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے ترکی جانے والی لندن کی تین لڑکیوں کی تلاش کے لیے اہلکار ترکی پہنچے ہیں۔ 15 سالہ شمیمہ بیگم، 16 سالہ خديجہ سلطانہ اور 15 سالہ عميرہ عباس کے اہل خانہ نے ان سے اپیل کی ہے کہ وہ شام نہ جائیں اور گھر واپس لوٹ آئیں۔ تفصیل کے ساتھ ایمن خواجہ۔