اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

رنجیت سنگھ کی پوتی کی کہانی

ايک تھا راجہ بلکہ مہاراجہ کہ پنجاب بھر ميں جس کے راج کے ساتھ کشمير و کابل تک جس کا اثر ورسوخ تھا ليکن انيسويں صدي ميں اسے شکست دينے کے بعد انگريز بہادر نے مہاراجہ کے خاندان کو برطانيہ لا کر پالا پوسا تاکہ بقول مبصر سانپ بھي مرے اور لاٹھي بھي نہ ٹوٹے يعني اولاد ميں سےکوئي بھي تخت و تاج پر دعوے کي پھلجھڑي نہ چوڑے ۔

قصہ ہے مہاراجہ رنجيت سنگھ کا کہ جن کي پوتي صوفيہ نے بھي پنجاب سے گلے لگنا چاہا ليکن انگريز حائل رہا۔ اسي صوفيہ پر ايک نئی کتاب کي مصنفہ انيتا آنند سے ہماري ساتھي عنبر خيري نے بات کی۔