اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

نیو کراچی شہر کا نسبتاً پرامن علاقہ

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں رہنے والا ہر دوسرا خاندان کسی نہ کسی طرح کے جُرم کا شکار ہو چکا ہے۔

بی بی سی اور گیلپ پاکستان کے اشتراک سے کراچی میں ہونے والے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہر کی تقریباً نصف آبادی رہزنی، ڈکیتی یا چوری یا اسی نوعیت کے کسی ناخوشگوار تجربے سے گزر چکی ہے۔

تاہم نیو کراچی نسبتاً پرامن علاقے کے طور پر سامنے آیا جہاں اٹھائیس فیصد افرد سٹریٹ کرائم کا شکار ہو ئے۔