اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انڈیا کے سیکریٹری خارجہ کی پاکستان آمد

پاکستان اور بھارت نےمشترکہ سرحد پر امن برقرار رکھنے کو بہت اہم قرار دیا ہے۔ دونوں ملکوں میں یہ اتفاق رائے آج اس وقت دیکھنے میں آیا جب بھارتی سیکریٹری خارجہ ایس جے شنکر دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے۔ ویسے تو بھارتی سیکریٹری خارجہ کا یہ دورہ سارک کانفرنس کے سلسلے میں ہے لیکن، سات ماہ کی کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں میں سفارتی رابطے کو پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی بحالی کی کوششوں کی کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔ اسلام آباد سے آصف فاروقی کی رپورٹ۔