اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

فرگوسن: دو پولیس اہلکاروں کو گولیاں ماری گئی ہیں

امریکی ریاست مسوری کے فرگوسن نامی علاقے میں نسلی مساوات کے حق میں ہونے والے ایک مظاہرے کے دوران دو پولیس اہلکاروں کو گولیاں ماری گئی ہیں۔ یہ واردات فرگوسن پولیس کے سربراہ کے مستعفی ہونے کے چند ہی گھنٹوں بعد پیش آئی۔ کچھ دن قبل فرگوسن کی پولیس کے رویے پر سخت تنقید کی گئی تھی۔ تفصیل کے ساتھ ایمن خواجہ۔