اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’امریکہ کو پاکستان کے بارے میں تشویش ہے‘

امریکی خفیہ ادارے سی آئی کے ڈائریکٹر جان برینن نے کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جن سے پالیسی سازوں کو چیلنج کا سامنا ہے۔

نیویارک میں ایک تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے جان برینن کا کہنا تھا کہ پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملہ دہشت گردوں کی بدلتی ہوئی حمکت عملی کا اشارہ دیتا ہے۔

اس حوالے سے بی بی سی اردو کی نازیہ میمن سے بات کرتے ہوئے بین الاقوامی امور کے ماہر اور امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کا کہنا تھا کہ امریکہ کو تشویش ہے کہ پاکستان میں ایسے جہادی گروہ موجود ہیں جو امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے خطرہ ہیں اور خود پاکستان کے لیے بھی خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔

حسین حقانی کے مطابق امریکہ کو یہ خدشہ بھی ہے کہ پاکستان اپنے جوہری پروگرام میں بھی غیر ذمہ دارانہ رویوں کا مظاہرہ کر رہا ہے۔