اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سٹریٹ سکول سےملازمت تک کا سفر

سکول رپورٹ سیریز میں آج کی کہانی جاوید کی ہے جنھوں نے اسلام آباد کے ماسٹر ایوب کے سکول سے تعلیم حاصل کی- لیکن یہ کوئی پرائیویٹ ادارہ نہیں ہے، اس کی خوبی ہے کہ یہاں نہ فیس ہے، نہ کتابوں اور پینسلوں کے لیے پیسے لیے جاتے ہیں اور یہ سکول اسلام آباد میں کھلے آسمان کے نیچے سڑک پر واقع ہے۔ یہاں صرف پڑھنے کے جذبے کی ضرورت ہے۔ اپنا تعليمی سفر مکمل کرنے کے بعد اب جاويد اب فائر بریگيڈ ميں ملازمت کرتے ہیں۔