پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی مہم
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پولیو مہم کے مخالف والدین کی تعداد میں کمی

خیبر پختونخوا میں حکام کے مطابق ان کے اقدامات کے سبب بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکاری والدين کي تعداد میں 50 سے 60 فیصد تک کمی آئی ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس سال جنوري میں صوبہ بھر میں انکار کرنے والے والدين کی کل تعداد 34993 تھي جو فروری میں 23087 اور مارچ کے مہينے میں کم ہوکر 15074 تک آئی ہے۔ رفعت اللہ اورکزئی کی رپورٹ