اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

افغانستان کے صدر اشرف غنی کا امریکہ کا پہلا دورہ

افغان صدر اشرف غنی عہدہِ صدارت سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے سرکاری دورے پر امریکہ پہنچے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی اُن کے ہمراہ ہیں۔ وہ وہاں امریکی صدر باراک اوباما کے علاوہ دیگر سینئر اہلکاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اِس دورے میں خاص طور پر سکیورٹی اور معیشت پر بات کی جائے گی اور ایجنڈے میں سب سے اہم بات صدر غنی کی جانب سے یہ درخواست ہوگی کہ امریکہ افغانستان میں اپنی باقی رہ جانے والی فوج کے انخلا کي رفتار کو کم کرے۔ واشنگٹن سے برجیش اُپادھیائے کی رپورٹ