اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

تھر میں کروڑوں ڈالر کا صاف پانی کا منصوبہ

گزیشتہ تین سال سے تھر کا ریگستان قحط کی لیپیٹ میں ہے۔ بیماریوں سے کئی سو بچوں کی اموات پر سندھ حکومت کو شدید تنقید اور غفلت کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔لیکن اب صوبائي حکومت نے تين کروڑ ڈالر سے زائد کی لاگت کے ایک نئے منصوبے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت شمسی توانائی کے ذریعے تھر کے ديہات ميں پانی ميٹھا کرنے کے تين سو پلانٹ لگائے گئے ہیں۔ منصوبے کے مطابق سات سو پچاس گاؤں کو صاف پانی فراہم کيا جائےگا۔ نامہ نگار شاہ زیب جیلانی کی رپورٹ۔