اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

افغانستان میں پاکستانی مزدوروں کے لیے مشکلات

افغانستان میں غیر ملکی افواج کے انخلاء کی وجہ سے جہاں نئی سرمایہ کاری رکی ہوئی ہے وہیں پاکستانیوں کے لیے ملازمت کے مواقع بھی کم ہوئے ہیں۔ ماہرین کا خيال ہے کہ اگر قیام امن سے متعلق خدشات غلط ثابت ہوئے تو یہ کمی وقتی بھی ثابت ہو سکتی ہے۔ صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے گزشتہ دنوں کہا کہ خطے میں قیام امن سے لاکھوں پاکستانیوں کو معاشی فائدہ ہو سکتا ہے۔ ہمارے ساتھی ہارون رشید نے گزشتہ دنوں کابل میں مختلف پاکستانیوں سے مل کر وہاں کی صورتحال جاننے کی کوشش کی۔