پاکستان کی قومی اسمبلی
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سعودی عرب کی فوجی مدد پر پارلیمنٹ میں بحث

پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں تصدیق کی ہے کہ سعودی حکومت نے پاکستان سے برّی، بحری اور فضائی تعاون ملنے کی امید کا اظہار کیا ہے۔

یمن کے تنازع میں پاکستانی مدد سے متعلق قومی فیصلہ کرنے کے لیے وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا ہے۔

اِس سارے معاملے پر فوج کی کیا ممکنہ پاليسی ہو سکتی ہے اور کيا پاکستان کے پاس اندرونی سیکورٹی کے ساتھ ساتھ یمن کی لڑائی لڑنے کے لیے فوجی قوت موجود ہے؟

اسلام آباد سے ارم عباسی کی رپورٹ