اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’مرنے کے بعد فیس بک اکاونٹ کا کیا ہوگا‘

دنيا بھر ميں سوشل ميڈيا ويب سائٹس اور ايپس استعمال کرنے والوں کي تعداد ميں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ ليکن اِس کے ساتھ ہي ايک نئي بحث بھي شروع ہو رہي ہے۔ اور وہ يہ ہے کہ مرنے کے بعد يوزرز کے اکاؤنٹس کس کي ملکيت ہيں۔ سوشل ميڈيا ويب سائٹ کي، يا پھر ان کے وُرثاء کي؟ کلائيو کولمين نے ايسے ہي صورتحال کا شکار ايک خاندان سے ملاقات کي ہے۔ اُن کي رپورٹ پيش کر رہے ہيں فراز ہاشمي۔