اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

پاکستان میں حلال فوڈ اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے

پاکستان ميں حلال مصنوعات کے صنعت کاروں کے کئی برسوں کے مطالبے کے بعد، ایک حلال فوڈ اتھارٹی قائم کی جا رہی ہے۔ اس کے باوجود کہ ملک میں کھانے پینے کی اشیا قانوناً حلال ہونی چاہئيں درآمد شدہ اشیا متنازع رہی ہیں۔ خاص طور پر مقامی طور پر بنائی جانے والي اشیا میں استعمال کے ليے درآمد کیے گئے کئي اجزا کے حلال ہونے پر شک و شبہات ہيں اور اُن کي نشاندہي بھي کي گئي ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ ایسی کسی فوڈ اتھارٹی کے نہ ہونے کی وجہ سے حلال مصنوعات کی برآمدات کو بھی مسائل کا سامنا ہے۔ اسلام آباد سے عنبر شمسی کی رپورٹ