اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بوسٹن حملہ آور کےسر پر سزائے موت کی لٹکتی تلوار

امریکہ میں دو سال قبل بوسٹن میراتھن کی اختتامی لائن کے قریب بم نصب کرنے کے مجرم جوہر سارنیف کے خلاف تیس الزامات ثابت کئےگئے ہیں۔ آئندہ ہفتے جیوری يہ فیصلہ کرے گی کہ اکیس سالہ جوہر سارنیف کو کیا سزا دی جائے۔ مذکورہ جرائم پر سزائے موت تک ہوسکتی ہے۔ واردات میں تین افراد ہلاک اور 260 زخمی ہوئے تھِے۔ ایمن خواجہ کی رپورٹ۔