اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’پاکستان کے فیصلے پر عرب امارات کو دھچکا لگا ہے‘

پاکستان کے وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ یمن کے تنازعے میں پاکستان کے غیر جانبدار رہنے کے فیصلے پر متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر انور محمد قرقاش کی تنبیہ پاکستانی قوم کی عزتِ نفس کی ہتک کے مترادف ہے۔

اتوار کو ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ یہ ایک ستم ظریفی ہی نہیں بلکہ لمحۂ فکریہ ہے کہ متحدہ عرب امارات کا ایک وزیر پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے۔

اس سلسلے میں بی بی سی نے معاشی اور سیاسی امور کے مبصر یوسف نظر سے گفتگو کی ہے۔