اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

عرب ممالک کي ناراضگي کا پاکستان پر کيا اثر ہوگا؟

پاکستان کے وزير اعظم نواز شريف نے کہا ہے کہ پاکستان کي پارليمنٹ کي قرارداد کو غلط سمجھا گيا ہے اور پاکستان اپنے دوستوں کا برے وقت ميں ساتھ نہيں چھوڑے گا۔ گذشتہ جمعے کو یمن کے تصادم میں پاکستانی شرکت کے معاملے پر پاکستانی پارلمینٹ کی قرارداد کے بعد سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کی جانب سے پاکستان پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا تھا کہ پاکستان یمن کے تصادم میں غیر جانبدار رہے۔ سعودی عرب اور ديگر خليجي ممالک کی دوستی پاکستان کے لیے کیوں اہم ہے، دیکھيے عنبر شمسی کی رپورٹ