اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

نائجیریا میں طالبات کے اِغوا کو ایک سال مکمل

نائجیریا میں شدت پسند تنظيم بوکو حرام کے ہاتھوں دو سو سے زيادہ طالبات کے اِغوا کو ایک سال بیت چکا ہے۔ اِس واقعے کے کچھ عرصے بعد بوکو حرام کے سربراہ ابوبکر شیخاؤ نے ايک ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ طالبات نے اسلام قبول کر لیا ہے اور اُن کی شادیاں ہوگئی ہیں۔ اب چند خواتین نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ انہوں نے تین ہفتے قبل پچاس سے زیادہ لڑکیوں کو زندہ حالت میں دیکھا تھا۔ تفصیل کے ساتھ زیاد ظفر۔