احسن اقبال
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’اقتصادی راہداری کے منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں‘

پاکستان کے منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان۔چین اقتصادی راہداری منصوبے پر تعمیراتی کام شروع ہو چکا ہے اور گوادر کو خضدار، کوئٹہ اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ملانے والی سڑک اگلے سال تک مکمل کر لی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر نامہ نگار آصف فاروقی کے ساتھ اقتصادی راہداری کے منصوبے کے بارے میں ایک انٹرویو میں کہی جنہوں نے منصوبہ بندی کے وزیر سے پوچھا کہ اس رہداری منصوبے کے روٹ کے بارے میں ابہام کیوں پایا جاتا ہے۔