اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

’بعد کے جھٹکے بھی کسی زلزلے سے کم نہیں‘

نیپال میں سنیچر کو آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں 2000 سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے بی بی سی نیپالی سروس سے منسلک ہمارے ساتھی نوین سنگھ کھڈکا نے بتایا کہ زلزلے کے بعد آنے والے جھٹکوں کو آفٹر شاکس کہنا شاید اتنا درست نہ ہو کیونکہ ان جھٹکوں کی شدت بھی کسی زلزلے سے کم نہ تھی۔نوین سنگھ کھڈکا کہتے ہیں کہ جو عمارتیں سنیچر کے زلزلے میں تباہ ہونے سے بچ گئی تھیں اب اتوار کے شدید جھٹکے کے بعد ان کے مسمار ہو جانے کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔