اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

بھارتی حکومت نے مایوس کیا: نیپال زلزلہ متاثرین

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں بی بی سی کی دویہ آریہ نے بعض بھارتیوں سے بات کی جنھوں نے کہا کہ کس طرح چین کی حکومت اپنے لوگوں کو لے گئی اور ان کی بھارتی حکومت انھیں وہاں سے نکالنے میں ناکام رہی۔

یہ لوگ بھارت کے باشندے ہیں لیکن نیپال میں برسوں سے رہ رہے ہیں اور وہاں تجارت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انھیں مایوسی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب وہ سڑک کے راستے ہندوستان جانے کے لیے تیار ہیں کیونکہ ایئرپورٹ پر ہزاروں افراد موجود ہیں اور وہاں سے نکلنے کی انھیں کوئی صورت نظر نہیں آ رہی ہے۔