اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

گوگل کا یورپی اخبارات کو جرمانہ

امریکی انٹرنیٹ فرم گوگل نے یورپی اخبارات کے ساتھ لین دین کے معاملے پر اپنی غلطی تسلیم کی ہے۔ گوگل اب ڈیجیٹل صحافت کے لیے قائم ایک ایسے فنڈ میں سرمایہ کاری کرے گا جس تک یورپ میں ہر وہ شخص رسائی حاصل کر سکتا ہے جس کے پاس جدید آئیڈیاز ہوں۔ معاہدے کے تحت گوگل یورپی اخبارات کو ملنے والے اشتہارات بڑھانے میں اُن کی مدد کرے گا اور اپنے پراڈکٹس کے بارے میں کیے جانے والے فیصلوں پر بھی اُنہیں اعتماد میں لے گا۔