اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

انڈیا: کسانوں میں خودکشیوں کا بڑھتا ہوا رحجان

انڈیا میں کسانوں کے مصائب سرخیوں میں ہیں۔ ملک کے کئی حصوں میں بے موسم برسات سے فصل کو شديد نقصان پہنچا ہے۔ حکومت کی جانب سے کسانوں کو معاوضے کی ادائيگی تو کی جا رہی ہے لیکن بہت سے کسانوں کے لیے پہلے ہی دیر ہو چکی ہے۔ ملک کے کئی حصوں میں حالات سے ہار مانتے کسان خود کُشیاں کر رہے ہیں۔ سونے پہ سہاگہ يہ کہ اِس مرتبہ بارش کم ہونے کی پیش گوئیاں کی جا رہی ہیں جس نے پہلے سے ہي پريشان کسانوں کي نينديں اڑا ديں ہيں۔ دہلی سے سہیل حلیم