اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

سلمان خان کو سزا: مداح دلبرداشتہ

انڈيا کی ایک عدالت نے بالی ووڈ کے مقبول اداکار سلمان خان کو تیرہ برس پرانے کار حادثے کے ایک مقدمے میں خطرناک ڈرائیونگ اور غیر ارادتآ قتل کے جرم میں پانچ برس کی سزائے قید دی ہے۔ سلمان خان کو شراب کے نشے میں تیز رفتار گاڑی چلاتے ہوئے فٹ پاتھ پر ایک شخص کو کچل کر ہلاک کرنے کا قصوروار پایا گیا ہے۔ ممبئی ہائی کورٹ نے سلمان خان کو دو دنوں کی عبوری ضمانت دے دی ہے۔ شکیل اختر کی رپورٹ